سینیٹ کمیٹی قواعد و ضوابط و استحقاق کا اجلاس ، دوتحاریک استحقاق کے معاملات کا جائزہ

تمام وزارتوں کو پابند کیا جائے کہ وہ پارلیمنٹ ہاؤس کو سب سے زیادہ ترجیح دیں اور متعلقہ اداروں کے افسران چیئرمین سینٹ کی رولنگ کے مطابق سینٹ اجلاس میں موجود ہوں اور متعلقہ معلومات کی فراہمی یقینی بنائیں، کمیٹی کاکیبنٹ ڈویژن کو خط لکھنے کا فیصلہ

جمعہ 10 جون 2016 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) سینیٹ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز کے کانفرنس ہال میں ہوا اجلاس میں دو تحریک استحقاق کے معاملات کا جائزہ لیا گیا کمیٹی نے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کینٹ ڈویژن کو خط لکھا جائے کہ تمام وزارتوں کو پابند کیا جائے کہ وہ پارلیمنٹ ہاؤس کو سب سے زیادہ ترجیح دیں اور متعلقہ اداروں کے افسران چیئرمین سینٹ کی رولنگ کے مطابق سینٹ اجلاس میں موجود ہوں اور متعلقہ معلومات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ وزارتوں میں افسران کی تربیت کا انتظام کیا جائے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کو کس طرح جواب دینا ہے سینیٹر سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ آئندہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار خضر حیات گوندل نے کہا کہ کوشش کی جاتی ہے کہ پارلیمنٹ اور پارلیمنٹرین کے احترام میں کوئی کسر باقی نہ رکھا جائے اس معاملے پر معذرت کرتا ہوں آئندہ ایسا نہیں ہوگا جس پر کمیٹی نے معاملہ موخر کر دیا وفاقی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن محمد ایوب شیخ نے کمیٹی کو بتایا کہ ادارہ پارلیمنٹ کو انتہائی اہمیت دیا ہے اجلاس میں سینیٹر سلیم ضیاء ، سید مظفر شاہ ، سینیٹر سعید غنی اور سینیٹر محمد اعظم خان سواتی کے علاوہ سیکرٹری صحت محمد ایوب شیخ ، سیکرٹری صنعت و پیداوار خضر حیات کے علاوہ دیگر اعلیٖ حکام نے بھی شرکت کی-