اپوزیشن پنجاب نے صوبے کا1350ارب روپے حجم کا شیڈ و بجٹ پیش کر دیا

تعلیم کیلئے360، صحت کیلئے310، صاف پانی کے منصوبوں کیلئے15، جنگلات اور جنگلی حیات کیلئے2، لائیو سٹاک کیلئے10ارب روپے مختص شیڈو بجٹ کی تفصیلی کاپی وزیراعلیٰ پنجاب اور وزارت خزانہ کو کل بجھوائی جائے گی، میاں محمود الر شید

جمعہ 10 جون 2016 22:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء ) اپوزیشن پنجاب نے صوبے کا1350ارب روپے حجم کا شیڈ و بجٹ پیش کر دیا، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید کی جانب سے پیش کردہ شیڈ و بجٹ میں تعلیم کیلئے360، صحت کیلئے310، صاف پانی کے منصوبوں کیلئے15، جنگلات اور جنگلی حیات کیلئے2، لائیو سٹاک کیلئے10ارب روپے مختص کئے گئے، کاشتکاروں کو ڈیزل، بجلی، زرعی آلات و ادویہ پر سبسڈی، غریب آدمی کے زیر استعمال روزمرہ اشیاء آٹا، دالوں، چاول، گھی، دودھ ٹیکس فری جبکہ کسانوں کو سما رٹ فون کی بجائے کسان کریڈٹ کارڈ کی فراہمی، فصلوں کی انشورنس کیلئے رقم مختص کی گئی۔

(جاری ہے)

شیڈ و بجٹ میں مزدور کی کم سے کم تنخواہ20ہزار روپے مقرر جبکہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں20فیصد اضافہ کیا گیا، گزشتہ کئی سالوں سے زیر التواء باب پاکستان منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی جبکہ سگریٹ، ہوائی سفر، گاڑیوں کی خریداری پر ٹیکسوں کا نفاذ ہوگا۔ شیڈو بجٹ کی تفصیلی کاپی وزیراعلیٰ پنجاب اور وزارت خزانہ کو کل بجھوائی جائے گی۔