Live Updates

امریکہ بھارت گٹھ جوڑ موجودہ حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے امریکہ اپنا دہرا میعار ترک کرے ‘پاکستان اور بھارت کے ساتھ یکساں رویہ اپنائے ،بھارت نیو کلئیر سپلائیرز گروپ میں شامل ہونے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے موجودہ حکومت گہری نیند سوئی ہوئی ہے پاکستان کو عالمی سطح پر لابنگ کی اشد ضرورت ہے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اعجاز چوہدری کا بیان

جمعہ 10 جون 2016 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت گٹھ جوڑ موجودہ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے امریکہ اپنا دہرا میعار ترک کرے پاکستان اور بھارت کے ساتھ یکساں رویہ اپنائے ،بھارت نیو کلئیر سپلائیرز گروپ میں شامل ہونے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے لیکن موجودہ حکومت گہری نیند سوئی ہوئی ہے پاکستان کو عالمی سطح پر لابنگ کی اشد ضرورت ہے حکمران اپنے ذاتی مفادات کے بجائے قومی سلامتی و خود مختاری کے تحفظ کو اولین ترجیح دے نا اہل حکومت گزشتہ تین سالوں میں اپنا وزیر خارجہ نہیں لگا سکی ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے ، نا اہل حکومت بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ نے ڈرون حملے کر کے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہے ۔حکومت کو اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھا نا چاہیے بھارتی نوا زحکمران امریکہ اور بھارت کے آ گے لیٹے ہوئے ہیں انہیں پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی کوئی فکر نہیں بھارت خطے میں امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے امریکہ بھارت کوعلاقے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے ہیں امریکہ کو بھارت کا وہ ظلم و جبر نہیں دکھتا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اٹیمی طاقت ہے جس نے بھی اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے منہ کی کھانے پڑے گی ، موجودہ حکومت داخلی اور خارجی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے عوام سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار بیٹھی ہے ۔ حکومت کا رمضان پیکج اور رمضان سستے بازاروں سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا ۔ حکومت نے آنے والی نسلوں کو مقروض بنا دیا ہے قرض لیگ نے اپنے تین سالہ دور حکومت میں چھ ہزار ارب ڈالر قرضہ لیا ہے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا ہے ۔

بجلی کا بحران وہی کا وہی ہے مسائل میں کمی ہونے کے بجائے اضافہ ہوا ہے ، لوٹ مار لیگ نے ہر طرف لوٹ مار مچا رکھی ہے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے عوام کی حالت پہلے سے بھی ابتر ہو چکی ہے ، لیکن حکمران سب اچھا کا راگ الاپنے پر مجبور ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات