پنجاب نے پن بجلی کی مد میں 102ارب روپے کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کیلئے وفاقی حکومت کو خط ارسال کر دیا

جمعہ 10 جون 2016 22:32

پنجاب نے پن بجلی کی مد میں 102ارب روپے کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) پنجاب نے پن بجلی کی مد میں 102ارب روپے کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کے لئے وفاقی حکومت کو خط ارسال کر دیا ،ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں معاملے کو مشترکہ مفادات کو نسل کے اجلاس میں اٹھایا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 8ہائیڈرو پاور پراجیکٹس سے پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن میں شامل ہو رہی ہے تاہم پنجاب کو 2006ء سے اس مد میں ادائیگی نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ سال2008ء میں وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پنجاب کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اسے اس مد میں بقایا جا ت کی ادائیگی کر دی جائے گی لیکن اسکے بعد بھی ا س معاملے پرتین اجلاس ہو چکے ہیں جس میں پنجاب حکومت کے ذمہ داران نے وفاقی حکومت کے سامنے اس معاملے کو اٹھایا ہے ۔پنجاب نے اب اس معاملے میں دوبارہ وفاق کو خط ارسال کر کے پن بجلی کی مد میں 102ارب روپے کے بقایات کی ادائیگی کا تقاضہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :