رمضان بازاروں کی افادیت کے پیش نظر ان کا دوراینہ رات 9بجے تک بڑھا دیا

حکومت نے رمضان بازارو ں میں چلرز لگا کر روزہ دار خریداروں کو بہت بڑی سہولت مہیا کی ہے ‘صوبائی وزیر خوراک

جمعہ 10 جون 2016 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے کہاہے کہ رمضان بازاروں کا انعقاد صوبائی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے کہ عام آدمی کے ریلیف کو اولیت دی جائے اور تمام حکومتی وسائل اس طرح صر ف کئے جائیں جن سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوں-ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازار کریم پارک، اسلام پورہ، شادمان، وحدت کالونی، گلشن راوی، سبزہ زارکے اچانک دوروں کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا-صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب کا 2016-17 کا بجٹ انقلاب عفرین ہوگا اس بجٹ میں عام آدمی کی بھلائی کے ساتھ ساتھ ذرائع ٹرانسپورٹیشن ، تعلیم، صحت ، سماجی بھلائی اور حصول روز گار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی-اس طرح تعلیم کی سہولت ملنے سے تعلیم یافتہ قیادت میسر آ ئے گی - انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں کی افادیت کی پیش نظر ان کا دوراینہ رات 9بجے تک بڑھا دیا گیاہے تاکہ روزہ دار ا فطاری کے بعد بھی خریداری کر سکیں -انہوں نے کہاکہ شدید گرمی کے موسم میں حکومت نے رمضان بازاروں میں چلرز لگا کر روزہ دار خریداروں کو بہت بڑی سہولت مہیاکی ہے جبکہ ان بازاروں میں گھریلو استعمال کی تمام اشیاء ایک چھت تلے میسر آئی ہیں - انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت ہمارا اولین مشن ہے اور یہ بات اس حوالے سے خوش آئندہے کہ صوبائی وزراء اور دیگر اراکین، بیوروکریسی مختلف شہروں میں رمضان بازاروں کے مسلسل دورے کر کے اس بات کو یقینی بنارہے ہیں تا کہ کوئی منافع خوری نہ ہونے پائے۔