امر یکہ نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ طوطا چشمی کا رویہ روا رکھا ، امریکہ جنوبی ایشیاکے خطے میں طاقت کا توازن خراب کرنا چاہتا ہے، حکو مت نہ صرف اپنی خا رجہ پا لیسی پر نظر ثا نی کر ے بلکہ امر یکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کا بھی از سر نو جا ئز ہ لے،پاکستان ایک خود مختار ،آزاد اور ایٹمی طاقت کا حا مل ملک ہے یہ کسی کی بھی ڈکٹیشن پر عمل نہیں کر ے گا
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم اور تاجر رہنمااجمل بلوچ کا احتجاجی مظا ہرے سے خطاب
جمعہ 10 جون 2016 22:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے امر یکہ اور بھارت کے بڑ ھتے ہو ئے دفاعی تعلقات پر گہری تشوش کا اظہار کر تے ہو ئے اسے پاکستان کے لیے خطرہ قرار دیا ہے انھوں نے کہا حکو مت نہ صرف اپنی خا رجہ پا لیسی پر نظر ثا نی کر ے بلکہ امر یکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کا بھی از سر نو جا ئز ہ لے کیو نکہ امر یکہ نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ طوطا چشمی کا رویہ روا رکھا ہے جو مختلف ممالک کواپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر کے بعد میں انھیں دہشت گرد بنا دیتا ہے ، پاکستان کو امر یکہ کی بجا ئے چین اور روس کے ساتھ تعلقات کو بڑھا نا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان انجمن تا جران کے زیر اہتمام آبپارہ چو ک میں منعقدہ احتجاجی مظا ہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔(جاری ہے)
اس مو قع پر انجمن تا جران پاکستان کے صدر اجمل بلو چ اور دیگر تا جر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمداسلم نے کہا پاکستان ایک خود مختار ،آزاد اور ایٹمی طاقت کا حا مل ملک ہے یہ کسی کی بھی ڈکٹیشن پر عمل نہیں کر ے گا ،امر یکہ کی جا نب سے پاکستان کی سر حدی حدود کی خلاف ورزی کر کے ڈرون حملے کر نا ہماری آزادی اور خود مختاری کو روندنے کے مترادف ہے جو ہماری غیرت مند قوم کسی بھی صورت برداشت نہیں کر ے گی ۔
انھوں نے کہا انڈیا مسلسل پا کستان کے اندر دہشت گردی میں ملو ث ہے بلو چستان میں ہو نے والی کا روئیوں میں بھا رت کی ایجنسی را ملو ث ہے اور ان کے دہشت گر د بھی وہاں سے پکڑے جا رہے ہیں ،جبکہ بھارت کا پاکستان کو دہشت گرد ی میں ملو ث قرار دینا چو ر مچائے شور کے مترادف ہے ۔ مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے اجمل بلو چ نے کہا امریکہ جنوبی ایشیاکے خطے میں طاقت کا توازن خراب کرنا چاہتا ہے۔ایک طرف امریکہ پاکستانی حدود کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون حملے کررہا ہے تودوسری جانب وہ بھارت پر نوازشات کرکے یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی سے اسے کوئی غرض نہیں،حکومت پاکستان کو اس حوالے سے بھرپورانداز میں عالمی سطح پر آوازاٹھانے کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.