الخدمت کے تحت کراچی میں 20مقامات میں بورنگ کرانے کا فیصلہ

رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو پانی مل سکے گا،انجینئر سلیم اظہر کی زیر صدارت اجلاس

جمعہ 10 جون 2016 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) الخدمت کراچی کا اجلاس سکریٹری الخدمت انجینئر سلیم اظہر کی صدارت میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میں کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے اور پانی کی کمیابی کے باعث عوام پانی کی بوند بوند کو تر س رہے ہیں خاص طور پر وہ علاقہ جات جہاں لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی نہیں آرہا جس میں خاص طور پر اورنگی ،بلدیہ ،گڈاپ، یاسین آباد، نیو کراچی کے علاقہ جات شامل ہیں ۔الخدمت نے کراچی میں تقریباً 20مختلف مقامات پر فوری طور پر بورنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ خاص طور پر رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو پانی مل سکے ۔اس موقع پر پروگرام کنٹرولر صاف پانی قاضی سید صدر الدین ،راشد قریشی اور قاسم رشید بھی موجود تھے ۔