صوبہ بھر کے رمضان بازارو ں میں امدادی نرخ پر خریداری کرنے والوں کا ہجوم

امدادی نرخ پر 10کلو آٹاکے 84804تھیلے فروخت،55روپے فی کلو396936کلو گرام چینی بیچی گئی صوبہ بھر کے مدنی دستر خوانو ں پر 188957افراد کی افطاری ،36786خواتین نے بھی روزہ افطار کیا

جمعہ 10 جون 2016 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء)صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں خریداروں کی تعداد میں روز برو زاضافہ ہو رہا ہے -مرد حضرات کے علاوہ خواتین بھی بڑی تعداد میں اشیائے خوردونوش خریدنے کے لئے رمضان بازار کا رخ کر رہی ہیں جہاں خواتین اور بزرگ شہریوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں -رمضان مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز رمضان بازار میں 290روپے کے امدادی نرخ پر دس کلو گرام آٹا کے 84804تھیلے فروخت کئے گئے ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں310روپے کے نرخ پر 10کلو گرام آٹے کے 10666تھیلے فروخت ہوئے ،620روپے کے امدادی نرخ پر 20کلو گرام کے 119648تھیلے فروخت کئے گئے -صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں چینی کی فروخت بھی عروج پر رہی ،55روپے فی کلو گرام کے امدادی نرخ پر گزشتہ روز 396936کلو گرام چینی فروخت کی گئی -جبکہ گزشتہ سات روز میں 1702841کلو گرام چینی فروخت کی جا چکی ہے -رمضان بازاروں میں انڈے فی درجن نرخ72روپے رہا-حکومت پنجاب رمضان بازاروں میں مارکیٹ سے 10روپے ارزاں چکن فراہم کر رہی ہے گزشتہ روز 230روپے کے امدادی نرخ پر90416کلو گرام چکن فروخت کیا گیا -رمضان بازاروں میں ایگری فیئر پرائس شاپ پر آلو ،پیاز،ٹماٹر،بھنڈی،کریلا،کدو،کیلا،سیب،سفید چنا،مسور ثابت اور چاول ہول سیل نرخ پر فروخت کئے گئے جبکہ کھجوریں ،دال چنا،دال مسور اور دال ماش امدادی نرخ پر فراہم کی گئی -گزشتہ پانچ روز میں 16اشیائے خوردونوش کی فروخت1932578کلو گرام کی ریکارڈ حد تک پہنچ گئی -صوبہ بھر کے1986دستر خوانوں پر گزشتہ روز 188957افراد نے افطاری کی سعادت حاصل کی،جن میں 154171مرد اور 36786خواتین شامل تھیں-