وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے

وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے پر قوم کے شکر گزار ہیں،شہبازشریف

جمعہ 10 جون 2016 21:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آج صبح لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالی کے فضل و کرم اور قوم کے دعاؤں سے وزیر اعظم محمد نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو لندن سے وطن واپس پہنچنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعائیں کرنے پر قوم کے شکر گزار ہیں اور پوری قوم نے وزیر اعظم کی صحت یابی کے لئے بے حساب دعائیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھی ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے اورانشاء اﷲ وزیر اعظم محمد نواز شریف مکمل صحت یاب ہو کر جلد پاکستان آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :