جہلم،سول جج کاوکلاء کے ساتھ ناروارویہ،وکلاء کی ہڑتال تیسرے روزبھی جاری

ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن جہلم کالالہ عبدالغفورملک ایڈووکیٹ کی زیرصدارت اجلاس،جب تک سول جج عثمان غنی کا تبادلہ نہیں ہوتا وکلاء ہڑتال جاری رکھیں گے،فیصلہ

جمعہ 10 جون 2016 20:58

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جون ۔2016ء) عدلیہ کے سول جج کا وکلاء کے ساتھ ناروا رویہ ، وکلاء کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی۔ تفصیلات کے مطابق سول جج جہلم محمد عثمان غنی کی وکلاء کے ساتھ نامناسب رویے کے خلاف جہلم کے وکلاء کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہوگی گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کا اجلاس زیر صدارت لالہ عبدالغفور ملک ایڈووکیٹ ، صدر ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن منعقد ہوا۔

میاں نصیب احمد جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن نے مذکورہ جج کے خلاف ملنے والی شکایات اور اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ممبر پنجاب بار کونسل راجہ شکیل احمد ایڈووکیٹ نے مذکورہ جج کے رویہ ،کام کرنے کا انداز پر کڑی تنقید کی ،چوہدری شہزاد گوندل ایڈووکیٹ نے کہا کہ سول جج کے جن کیسز میں ان کے مفادات ہوتے ہیں ان کے فیصلے جلدی سنا دیتے ہیں جن کیسز میں ان کے مفادات نہیں ہوتے ان کو جان بوجھ کر لیٹ کر دیتے ہیں سید طاہر محمود شاہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ نامناسب رویہ اور کرپشن کی شکایت عام تھی اسد وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ججز عدالتوں کو ٹائم کم دیتے ہیں وہ زیادہ ٹائم اپنے چیمبر میں گزارتے ہیں سائلین خوار ہوتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

قریشی صدیق محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ ناروا سلوک کی مذمت کی ،چوہدری یعقوب ایڈووکیٹ نے کہا کہ بار کا وفد چیف جسٹس سے ملاقات کرے گا صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک عبدالغفور ایڈووکیٹ نے قرار داد پیش کی ہم بددیانت ،کرپٹ جج کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے جب تک سول جج عثمان غنی کا تبادلہ نہیں ہو جاتا وکلاء ہڑتال جاری رکھیں گے اور اس سلسلہ میں ایک کمیٹی چیف جسٹس سے ملاقات کرے گی اور ان حالات سے آگاہ کریں گے۔