وزیراعلی ٰہاؤس کےباہرایم کیو ایم کےمظاہرے کا معاملہ، قائم علی شاہ کا متحدہ کے کسی رہنما کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 جون 2016 20:51

وزیراعلی ٰہاؤس کےباہرایم کیو ایم کےمظاہرے کا معاملہ، قائم علی شاہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جون 2016ء) قائم علی شاہ نے متحدہ کے کسی رہنما کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے آئی جی سندھ کو فون کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلی ہاوس کے باہر ایم کیو ایم کی جانب سے کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے سے متعلق گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلی سندھ نے آئی جی سندھ کو حکم دیا ہے کہ متحدہ کے جن بھی رہنماوں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ان کیخلاف کاروائی نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :