سوئٹزر لینڈ کے سفیر اور نیدر لینڈ کے ناظم الامور کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ،

سرمایہ کاری کی موجودہ صورتحال اور سوئس اور نیدر لینڈ کی کمپنیوں کی مستقبل میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیا ل کیا گیا

جمعہ 10 جون 2016 20:40

اسلام آباد ۔ 10 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون ۔2016ء) پاکستان میں متعین سوئٹزر لینڈ کے سفیر مارک جارج اور نیدر لینڈ کے ناظم الامور رنیٹ پورز نے جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سرمایہ کاری کی موجودہ صورتحال اور سوئس اور نیدر لینڈ کی کمپنیوں کی مستقبل میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں سفیروں نے کہا کہ ملک میں مجموعی طور پر سیکورٹی اور اقتصادی استحکام میں بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دونوں سفارتکاروں کو پاکستان میں لبرل سرمایہ کاری نظام اور حکومت کی جانب سے غیر ملکی کمپنیوں کو دی جانیوالی پر کشش مراعات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں دی گئی مراعات سے فائدہ اٹھانا چاہئیے۔اسحاق ڈار نے دونوں سفارتکاروں کو سوئس اور نیدر لینڈ کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تمام سہولتیں فراہم کرنیکی یقین دہانی کرادی۔

متعلقہ عنوان :