حکومت نے تجارت اور صارف دوست بجٹ پیش کیا ، ہر طبقہ اس کی تعریف کر رہا ہے، کسانوں، زراعت کے شعبہ، صنعت کے فروغ اور بر آمدات کی بہتری کیلئے اقدامات کی بھرپور تعریف کی جا رہی ہے، وزارت خزانہ اور ایف بی آر ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے معیشت کے مختلف شعبوں کی بہتری کے لئے دی جانے والی تجاویز سے رہنمائی حاصل کریں

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکا اجلاس سے خطاب

جمعہ 10 جون 2016 20:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے تجارت اور صارف دوست بجٹ پیش کیا ہے جس کی معاشرے کا ہر طبقہ تعریف کر رہا ہے، کسانوں، زراعت کے شعبہ، صنعت کے فروغ اور ایکسپورٹ کی بہتری کیلئے اقدامات کی بھرپور تعریف کی جا رہی ہے، وزارت خزانہ اور ایف بی آر ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے معیشت کے مختلف شعبوں کی بہتری کے لئے دی جانے والی تجاویز سے رہنمائی حاصل کریں۔

جمعہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ جس میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارلیمنٹ سیشن کے دوران بجٹ کے حوالے سے دی گئی تجاویز پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے دی گئی تجاویز کے حوالے سے اجلاس میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے تجارت کیلئے دوستانہ اور صارف دوست بجٹ پیش کیا، جس کو معاشرے کے ہر طبقہ نے تسلیم کیا ہے، حکومت کی جانب سے کسانوں اور زراعت کے شعبہ کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو خصوصی طور پر سراہا جا رہا ہے، صنعت کے فروغ اور ایکسپورٹ کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بھی تعریف کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مالی سال 2016-17 کے بجٹ میں شرح نمو کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کے مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے دی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کرے گی۔ وزیر خزانہ نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر کو ہدایت کی کہ ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے دی جانے والی سفارشات اور تجاویز سے رہنمائی لی جائے۔

متعلقہ عنوان :