یوفون کے چیف ایگزیکٹو کی میڈیا بریفنگ کے بعد صحافیوں کو سوال کرنے کا موقع نہ دیا گیا

جمعہ 10 جون 2016 20:01

اسلام آباد ۔ 10 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون ۔2016ء) یوفون کے چیف ایگزیکٹو افسر ریز ریتھ گیبر کو میڈیا بریفنگ کے بعد صحافیوں کو سوال کرنے کا موقع نہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یوفون کی طرف سے سماجی خدمات کی تین مہموں آپریشن عید چائلڈ، دیوار مہربانی اور کھانا گھر کے بارے میں میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ بریفنگ کے بعد صحافیوں نے سوالات کرنے کا موقع نہ دیا گیا اور سی ای او کے براہ راست انٹرویو اور ایونٹ ٹاک کیلئے کہا گیا جس پر صحافی اٹھ کر چلے گئے اور سی ای او کے ساتھ بات نہ کی۔ ریز ریتھ گیبر نے میڈیا کے ساتھ ایسے سلوک پر متعلقہ پی آر ایجنسی اور یوفون میڈیا ڈائریکٹر سے فوری وضاحت طلب کر لی۔