الیکشن کمیشن نے این اے 162میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا

حلقے میں پولنگ 19جولائی کو ہو گی جس کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی 20اور 21جون کو جمع کرا سکیں گے

جمعہ 10 جون 2016 19:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء ) الیکشن کمیشن نے این اے 162میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔الیکشن کمیشن نے این اے 162ساہیوال میں ضمنی انتخابات کا شیڈو ل جاری کر دیا ، حلقے میں پولنگ 19جولائی کو ہو گی جس کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی 20اور 21جون کو جمع کرا سکیں گے ٗنامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کا عمل22 اور 23جون کو مکمل کیا جائے گااور امیدواروں کی حتمی فہرست یکم جولائی کو آویزاں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ این اے 162ساہیوال کی نشست سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رائے حسن نواز کامیاب قرار پائے تھے تاہم حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے امیدوار حاجی محمد ایوب نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ رائے حسن نواز نے اپنے اثاثے چھپائے ہیں جس پرالیکشن ٹربیونل ملتان نے انکی رکنیت معطل کر کے تاحیات الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی تھی اور 90 روز میں حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کر دی جسے سپریم کورٹ نے بھی خارج کر تے ہوئے حلقے میں دوبار ہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :