پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر ژان انسو کاٹین کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل سے ملاقات

حکومت پاکستان اور وزارت انسانی حقوق یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر یقین رکھتی ہے ٗکامران مائیکل

جمعہ 10 جون 2016 19:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر ژان انسو کاٹین نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے یورپی یونین کے سفیر کو انسانی حقوق کے متعلق پاکستانی حکومت کے وژن اور پالیسیز سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے بتایا کہ انسانی حقوق سے متعلقہ تمام بلز میں ایسی ترامیم متعارف کرائی جا رہی ہیں جس سے مجرم کو کڑی سزا، مجرم کی سرزنش اور مظلوم کی زیادہ سے زیادہ داد رسی ممکن ہو جائے گی۔

کامران مائیکل نے کہا کہ قانون سازی سے قبل یہ یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی ایسی کلاز یا سیکشن نہ ہو جس کا فائدہ مجرم کو ہو سکے۔ وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا کہ حکومت پاکستان اور وزارت انسانی حقوق یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر یقین رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :