اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے سینئر جنرل مینیجر کی برطرفی کا حکم معطل کر دیا ٗفریقین کو نوٹس

جمعہ 10 جون 2016 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے سینئر جنرل مینیجر کی برطرفی کا حکم معطل کر تے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے سینئر جنرل مینیجر مسعود عالم نیازی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو دخواست گزار کی جانب سے منیر پراچہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو قانونی طریقہ کار اختیار کیے بغیر برطرف کیا گیا ،مسعود عالم نیازی کی برطرفی کا 13 مئی کا حکم کا لعدم قرار دیا جائے جس پر عدالت نے برطرفی کا حکم معطل کرتے ہوئے وزارت صنعت و پیداوار ،یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی اور بورڈ آف ڈائریکٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 17 جون کو آئندہ سماعت سے قبل جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :