ریلوے کے لینڈ ریکارڈزکو انفارمیشن ٹیکنالوجی اوردیگرمتعلقہ اداروں کی معاونت سے جلد ہی مکمل کمپیوٹرائزڈ کردیا جائیگا ٗسعد رفیق

وزارت نے عوام کی سہولت کیلئے ای ٹکٹنگ کا نظام بھی متعارف کرایا ٗ شہری اپنے گھروں سے بک کی گئی ٹکٹ حاصل کرسکیں گے ٗانٹرویو

جمعہ 10 جون 2016 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کے لینڈ ریکارڈزکو انفارمیشن ٹیکنالوجی اوردیگرمتعلقہ اداروں کی معاونت سے جلد ہی مکمل کمپیوٹرائزڈ کردیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کی سب سے پہلا مقصد پاکستان ریلوے کو ہونے والے اربوں روپے کے نقصان سے چھٹکارہ دلانا اورریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارت ریلوے نے گذشتہ تین مالی سالوں کے دوران اپنے ریونیو میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے عوام کی سہولت کیلئے ای ٹکٹنگ کا نظام بھی متعارف کرایا جس سے شہری اپنے گھروں سے بک کی گئی ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں اور سٹاف کی لائف انشورنس کوبھی یقینی بنایا جارہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم مالی نظم وضبط لائے ہیں، اب کوئی بھی اقربا پروری کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ کواپنے پاکستان کے دورے کے دوران انتشار پیدا کرنے کی عادت ہے اس لئے حکومت کوکسی قسم کے چیلنج کا کوئی سامنا نہیں۔

متعلقہ عنوان :