پاکستان سنی تحریک کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے ،ریلیاں ،نکالی گئیں ،

امریکہ ڈرون حملے کرکے پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کر رہاہے، پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، امریکا ایشیاء میں بھارت کو تھانیدار اس لئے بنانا چاہتا ہے تاکہ وہ پاکستان کو آگے بڑھنے سے روک سکے ،پاکستان ،ایران اور چین افغانستان میں موجود امریکی ایئر بیس کو ختم کرنے کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھائیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں کا مظاہروں سے خطاب

جمعہ 10 جون 2016 19:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی خصوصی ہدایت پر کراچی سمیت ملک بھر میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرئے ،ریلیاں ،نکالی گئیں ،جبکہ کراچی میں پاکستان سنی تحریک کے تحت ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ پر ہوا،مظاہرے کی قیادت پاکستان سنی تحریک مرکزی رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد مبین قادری ،فہیم الدین شیخ ،طیب قادری کررہے تھے ،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے محمد مبین قادری ،فہیم الدین شیخ ،محمدطیب قادری نے کہا کہ امریکہ ڈرون حملے کرکے پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کر رہاہے ،حکومت پاکستان ڈرون حملوں پر مذمت سے کام نہ چلائے بلکہ امریکی سفیر کو ملک بدر کرکے دنیا کو پیغام دے کہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ،ملک کابچہ بچہ پاک سر زمین کی خود مختاری وسلامتی کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریگا ،امریکا ایشیاء میں بھارت کو تھانیدار اس لئے بنانا چاہتا ہے تاکہ وہ پاکستان کو آگے بڑھنے سے روک سکے ،امریکہ کی سازش کو پاک فوج ،عوام اور سیاسی قوتیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیگی ،پاکستان کے راستے افغانستان جانیوالے امریکی اسلحہ اور دیگر فوجی امداد کو روکا جائے ،پاکستان ،ایران اور چین افغانستان میں موجود امریکی ایئر بیس کو ختم کرنے کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھائیں ،پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی سے کھیلنے والوں کی نیندیں حرام کردینگے ،امریکہ ڈرون حملوں سے باز رہے ،پاکستان دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے ،ضرب عضب آپریشن نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے پاک فوج کے آپریشن نے دہشتگردوں کو نکیل ڈال دی ہے ،امریکہ ڈرون حملے کرکے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کی بجائے خود مختاری کو چیلنج کررہاہے ،پاکستان دنیا کا وہ چوتھا ملک ہے جس کے پاس ڈرون حملے کی کی مکمل صلاحیت موجود ہے ،پاکستان اپنی سرحد میں دہشتگردوں پرخود ڈرون حملے کرسکتا ہے تو پھر امریکہ کیوں ہمارے ملک میں مداخلت کررہاہے ،امریکہ 15سالوں میں افغانستان میں دہشتگردی ختم نہیں کرسکا تو وہ اور کیا کرسکتا ہے ،مسلم ممالک کو کمزور کرکے وہاں کے وسائل پر امریکہ قبضہ کرنا چاہتا ہے ،ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج اوردشمن کے دانت کھٹے کرنا اچھی طرح جانتی ہے ،جنرل راحیل شریف امریکہ کے ڈرون حملوں کا منہ توڑ جواب دیں پوری قوم آپ سے مطالبہ کررہی ہے ،ملک کی خود مختاری اور سلامتی کیلئے جوبھی قدم پاک فوج اٹھائے گی عوام ساتھ کھڑی ہوگی ،ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت امریکی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک بد ر کرئے ،امریکہ کے ڈرون حملوں پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،پاکستان سنی تحریک ڈرون حملوں کے خلاف پاک فوج اور حکومت کے فیصلوں کا بھرپور ساتھ دے گی ،امریکہ ایشیا میں بھارت کو تھانیدار بناکر اپنے ناپاک عزائم پورے کرنا چاہتا ہے جس میں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا ،پاک فوج اور حکومت عالمی سطح پر امریکہ کی سازش کو بے نقاب کریں ،بھارت کو نیو کلیر سپلائیر کا رکن بنانے کی امریکی سوچ خطے میں امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے ، پاکستان کی سر زمین پر امریکی ڈرون حملوں پر اقوام متحدہ کی خاموشی عالمی اور خطے کی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ بن رہی ہے۔