محکمہ موسمیات کی مون سون الرٹ جاری ہونے کے باوجود بلدیہ عظمیٰ کراچی جاگ نہ سکی ‘30بڑے برساتی نالوں کی صفائی شروع نہ ہوسکی ‘سابق کمشنر کراچی بھی برساتی نالوں کی صفائی کے نام پر کروڑوں کی کرپشن کے انکشاف پر ہٹا دیئے گئے
جمعہ 10 جون 2016 19:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) محکمہ موسمیات کی مون سون الرٹ جاری ہونے کے باوجود بلدیہ عظمیٰ کراچی جاگ نہ سکی کراچی کے30بڑے برساتی نالوں کی صفائی شروع نہ ہوسکی سابق کمشنر کراچی بھی برساتی نالوں کی صفائی کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے انکشاف پت ہٹا دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں خصوصاً کراچی میں شدید بارش کی پیشنگوئی اور اس حوالے سے الرٹ جاری کردی لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تاحال برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کا آغاز نہیں کیا اور کراچی کے 30بڑے نالے کلری ،پکچر،گجر نالہ ،چکورہ نالہ ،اورنگی نالہ ،گولڈن ٹاؤن نالہ ،محمود آباد جیسے اہم نالے تاحال صفائی سے محروم ہیں ماضی میں 10کروڑ کی رقم شہر کراچی کے بڑے برساتی نالوں کی صفائی کے نام پر دیئے گئے تھے لیکن نالوں کی صفائی نہ ہوسکی اور اب ایک بار پھر بلدیہ عظمیٰ کراچی نالوں کی صفائی کے نام پر 10کروڑ کی رقم کی منتظر ہے اور اس کی بندر بانٹ کی حکمت عملی طے کرنے میں مصروف ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.