وزارت موسمیاتی کی جانب سے گرین پاکستان پروگرام کے لیے صوبوں کو پی سی ون تیار کرنے کیلئے خطوط جاری

جمعہ 10 جون 2016 19:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) گرین پاکستان پروگرام کے لیے صوبوں کو پی سی ون تیار کرنے کیلئے وزارت موسمیاتی کی جانب سے خطوط جاری کردیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے گرین پاکستان پروگرام کے لیے 2بلین روپے کی منظوری دی ہے۔اس میں ایک بلین روپے ایف وائی 2016-17کے لیے اور ایک بلین روپے ایف وائی2017-18کے لیے مختص کئے گئے۔

گرین پاکستان پروگرام کے تحت تمام وسائل چاروں صوبوں اور آزاد جموں کشمیر ،گلگت بلتستان اور فاٹا میں تقسیم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی شراکت این ایف سی کے جدید فارمولے کے مطابق چاروں صوبوں میں تقسیم کی جائے گی۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اس منصوبے کے تحت صوبوں کے وزرا اعلیٰ اور گورنوں کو خطوط ارسال کر دیئے گئے کہ وہ اپنے پی این ڈ ی اور جنگلات کے محکموں کو ہدایت جاری کریں تاکہ گرین پاکستان پروگرام کی پی سی ون تیار کریں۔گرین پاکستان پروگرام ملک میں جنگلات اور جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لئے شروع کیا گیا،پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والا دسواں ملک ہے۔اس پروگرام کا خصوصی مقصد شجرکاری ، جانوروں کا تحفظ اور صاف ستھرے توانائی کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرناہے۔

متعلقہ عنوان :