پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

جمعہ 10 جون 2016 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی نے سیدہ شاہ بانودختر سید عنایت اللہ بخاری کوفارسی کے مضمون میں ان کے”زبان فارسی در پاکستان : مطالعہ تحقیقی و انتقادی“ کے موضوع پر، فضیلت زہرا دختر ایس ایچ فضل حسین کوفارسی کے مضمون میں ان کے”تصحیح حاشیہ کشف المحجوب از ملا عبد الغفور (براساس نسخہ خطی منحصر بہ فرد) با مقدمہ ، حواشی و تعلیقات“ کے موضو۲ع پر، محمد احسن علی رانا ولد صفدر علی رانا کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے”دوغلی نسل کی گائیوں میں جگری کرموں کا پھیلاؤ، سیرم کا تجزیہ اور علاج“ کے موضوع پر اورمحمد حسین ولدمحمد یوسف کوہائی انرجی فزکس کے مضمون میں ان کے”دھاتی آکسائیڈ ز نینو میٹیریلز کی ترکیب ، خصوصیات اور استعمال" کے موضوع پر پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :