پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم کا اعزاز

جمعہ 10 جون 2016 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے بی ایس سی آنرز کے چوتھے سمسٹر کے طالبعلم محمد عمر نے سٹڈی آف یونائٹیڈ سٹیٹس انسٹی ٹیوٹس سکالرشپ حاصل کر لی ہے سکالرشپ کے تحت وہ امریکہ کی یونیورسٹی آف میسی چوسٹس میں 22 جون سے 6 اگست تک لوکل، سٹیٹ اور فیڈرل پبلک پالیسی میکنگ کے مختلف پروگرامز میں شرکت کریں گے اور امریکہ کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سکالرشپ کے لئے پنجاب سے 5 ہزار طلباء نے درخواست دی تھی جن میں سے 5 طلباء کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ادارے کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلیم حیدر نے محمد عمر کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :