Live Updates

تحریک انصاف نے خواجہ آصف کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

جمعہ 10 جون 2016 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کے ایوان میں رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کیخلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرنے پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے لئے ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے نازیبا الفاظ استعمال کئے جو کہ پورے پاکستان کی خواتین کی توہین ہے ،ایسا رویہ وہ پہلے بھی کئی بار اپنا چکے ہیں جس سے خواجہ آصف کی خواتین سے متعلق ذہنیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کو کسٹوڈین ہونے کے ناطے خواجہ آصف کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے تھی لیکن انہوں نے بھی جانبدارانہ رویہ اپنایا۔ خواجہ آصف ہتک آمیز الفاظ کے استعمال پر پوری قوم سے معافی مانگیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات