پنجاب کے میدانی علاقوں میں اگلے 6 گھنٹے میں تیز آندھی اور بارش کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 جون 2016 18:51

پنجاب کے میدانی علاقوں میں اگلے 6 گھنٹے میں تیز آندھی اور بارش کا امکان

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جون۔2016ء) پنجاب کے میدانی علاقوں میں اگلے 6 گھنٹے میں تیز آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں اگلے 6 گھنٹے میں تیز آندھی اور بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سرگودھا، حافظ آباد، گجرات اور سیالکوٹ میں تیز آندھی اور شدید بارش کا امکان ہے۔ ان تمام شہروں میں 100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آندھی چلنے کی پیش گوئی ہے۔ پنجاب کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز آندھی اور طوفانی بارش کا امکان ہے۔ اس تمام صورتحال میں اسلام آباد میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :