وزیراعظم نے لاہور میں لڑکی کو جلائے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا

جمعہ 10 جون 2016 18:29

وزیراعظم نے لاہور میں لڑکی کو جلائے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ..

اسلام آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میں لڑکی کو جلائے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چونگی امرسدھ کی رہائشی زینت جسے8جون کو حسن نامی نوجوان سے اپنی مرضی سے کورٹ میرج کرنے پر اس کی ماں نے جلا کر مار ڈالا تھا کے واقعہ کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا ہے و زیراعظم نواز شریف نے زینت کو جلائے جانے کے واقعہ کو اسلامی روایات کے منافی قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیاجبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو جلائے جانے کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :