آزاد کشمیر:انتخابات سے قبل کرپٹ عناصر کی گرفتاریوں کی منصوبہ بندی بنالی گئی۔ذرائع

احتساب بیورو کی انوسٹی گیشن ٹیم کا رورل سپورٹ پروگرام کے ہیڈ آفس اپر چھتر پر چھاپہ،ریکارڈ قبضہ میں لے کر انکوائری شروع کردی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 جون 2016 18:19

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جون۔2016ء):حکومت آزاد کشمیرنے انتخابات سے قبل کرپٹ عناصر کی گرفتاریوں کا منصوبہ بنا لیاہے۔جس کے تحت مختلف محکموں کے کرپٹ افسران کے دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی ہدایت پر چیئرمین احتساب بیورو کی انوسٹی گیشن ٹیم نے رورل سپورٹ پروگرام کے ہیڈ آفس اپر چھتر پر چھاپہ مار کرجملہ ریکارڈ ضبط کر کے ہمراہ لے گئی۔

گرفتاری کے بعدتفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا۔ چیف سیکرٹری کو اے جے کے آر ایس پی میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی تھیں جو انہوں نے چیئرمین احتساب بیورو کوارسال کردی تھیں۔چیئرمین احتساب بیورو نے ریفرنس کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقاتی ٹیم کو کارروائی کے لیے احکامات جاری کیے ہیں یہ تحقیقاتی ٹیم نے جمعہ کے روز اے جے کے آر ایس پی کے ہیڈ آفس واقع اپر چھتر پر اچانک چھاپہ ماراجہاں سے جملہ ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اے جے کے آر ایس پی میں سنگین بے ضابطگیوں ، بے قاعدگیوں کے علاوہ تنخواہوں اور ٹی اے ڈی اے کے حوالے سے کرپشن انکشاف ہوا ہے جبکہ رورل سپورٹ پروگرام کے بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے بھی بے ضابطگیاں پائی جاتی ہیں۔اے جے کے رورل سپورٹ پرواگرام کے اعلیٰ افسران نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے یہ بدترین مالی کرپیشن کی ہے جبکہ کئی غیر مستحق اور خلاف میرٹ تقرریوں کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔احتساب بیورورذرائع کے مطابق ذمہ داران کی جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔