غیر ملکی فنڈنگ اور خورد برد سے متعلق کیس ٗپی ٹی آئی سے بینک اکاؤنٹس اور بیرون ملک رجسٹر ڈکمپنیوں کی تفصیلات طلب

کمیشن نے مزیدتاخیربرداشت نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ٗ اکبر ایس بابر

جمعہ 10 جون 2016 18:11

اسلا آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ اور خورد برد سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی سے بینک اکاؤنٹس اور بیرون ملک رجسٹر ڈکمپنیوں کی تفصیلات طلب کر لیں ٗسماعت 18 جولائی کو ہوگی۔ جمعہ کو چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کیچاررکنی بنچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف اور درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل نے دلائل دئیے ٗکمیشن نے تحریک انصاف سے تمام تحریری دستاویزات طلب کر لیں ۔بعدمیں اکبر ایس بابر نے میڈیا کوبتایاکہ الیکشن کمیشن مزید کارروائی 18 جولائی کوکریگا ۔کمیشن نے مزیدتاخیربرداشت نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔ہائی کورٹ نے 18 جولائی تک فیصلہ نہ دیا تو الیکشن کمیشن باقاعدہ سماعت کرے گا ٗالیکشن کمیشن نے تمام غیر ملکی فنڈز سے متعلق دستاویزات طلب کی ہیں ۔اکبر ایس بابر نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دئیے کہ کیس میں 9 ماہ تاخیر کی بڑی وجہ تحریک انصاف خود ہے۔