وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں،8 بھکاریوں سمیت 15 ملزمان گرفتار

قبضہ سے منشیات، مال مسروقہ برآمد ،مقدمات درج کر لئے گئے

جمعہ 10 جون 2016 18:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء)وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران آٹھ بھکاریوں سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1کلو 700گر ام چرس ، 110گر ام ہیر وئن ، 15لیٹر شراب اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابقتھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت 03ملزمان شہزاد مسیح ، عبد القیو م عر ف بلا اور محمد اعجا ز اختر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کلو 700گر ام چرس ، 110گر ام ہیر وئن ، 15لیٹرکھلی شراب بر آمد کرلی۔

تھا نہ رمنا پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم عبید اﷲ کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث تین ملزمات ممتا ز بی بی ، سو نیا بی بی اور امبر ین صبا ء کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران 08پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادسا جد کیا نی پولیس افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی جا تی ہے کہ کا ر چوری اور مو ٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لیے ضلع بھر میں ٹھو س اقداما ت کیے جا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے ۔