وزیر اعظم نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو زندہ جلائے جانے کے واقع کا نوٹس لے لیا ،حکام سے رپورٹ طلب

جمعہ 10 جون 2016 17:58

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء ) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو زندہ جلائے جانے کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دل کے آپریشن کے بعد لندن میں موجود وزیر اعظم محمد نواز شریف نے لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو زندہ جلائے جانے کے واقع کا نو ٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث کرداروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے صوبائی حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔ وزیر اعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ اسلام اور ہما ری روایات کے خلاف ہے۔

متعلقہ عنوان :