ملازمہ پرتشدد کرنیوالی خاتون کے خلاف تھانہ جوہرٹاﺅن میں مقدمہ درج

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 17:26

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہورمیں ملازمہ پرتشدد کرنیوالی خاتون کے خلاف تھانہ جوہرٹاﺅن میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ڈائریکٹر کی مدعیت میں کروائی گئی ہے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انتظامیہ کے مطابق ملازمہ پر تشدد کرنیوالی خاتون کے خلاف تھانہ جوہرٹاون میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر میں سعدیہ لیاقت نامی خاتون کو نامزد کیا گیا ہے۔سعدیہ لیاقت نامی خاتون نے ناہید پر بہیمانہ تشدد کیا،اسے جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔سعدیہ کے گھر کا مکمل پتہ نہ ہونے سے پولیس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ناہید پر ظلم کی انتہا کرنے والی خاتون کھلے عام دندانہ رہی ہے۔گھریلو ملازمہ ناہید جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ڈاکٹرزکے مطابق تشدد کے باعث ناہید چلنے پھرنے سے قاصر ہے۔

متعلقہ عنوان :