ڈاکٹر سید عمران علی شاہ کو ـــ"ہوازہو پاکستان"سے نواز گیا

جمعہ 10 جون 2016 17:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹروں نے پوری دنیا مین اپنے پروفیشن میں ملک کا نام روشن کیا ہے کو پوری قوم کیلئے فخر کی بات ہے۔ وہ جمعہ کوـ"ہوازہو پاکستان "ایواڈز کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ آرتھوپیڈک سرجری میں معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر سید محمد علی شاہ کے صاحبزادے ڈاکٹر سید عمران علی شاہ کو آرتھوپیڈک سرجری کی کیٹگری میں ایواڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے کہا کہ میرے لیے یہ ایوارڈ بہت فخر کی بات ہے۔ والد ڈاکٹر سید محمد علی شاہ اپنے دور میں اسطرح کے معقد د ایواڈز حاصل کر چکے تھے تاہم ان کا کہنا تھا کہ انشااﷲ میں اور میرے چھوٹے بھائی ڈاکٹر سید جنید علی شاہ اپنے والد کے نام کو روشن رکھنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاکستان میں آرتھوپیڈک سرجری میں جدیدٹیکنالوجی سے مریضوں کا علاج کافی آسان ہوگیا ہے۔ آخر میں انھون نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :