شیریں مزاری نے خواجہ آ صف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 17:20

شیریں مزاری نے خواجہ آ صف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے خواجہ آ صف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری کی طرف سے جمع تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ بطور ممبر قومی اسمبلی خواجہ آصف کے ریمارکس سے ان کااستحقاق مجروح ہواہے۔درخواست میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے ریمارکس کارروائی سے حذف کرنا کافی نہیں ، ان پرذاتی حملہ کرنے پر خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کی جائے۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو ایوان میں مجھ سے معافی مانگنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :