جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش

موسم خوشگوار ہوگیا،گرمی سے ستائے عوام کے چہرے کھل اٹھے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 جون 2016 17:16

جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جون۔2016ء) :جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی سے ستائے ہوئے عوام کے چہروں پر رونق آگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں رمضان شریف کے مہینے میں جان لیواء گرمی پڑنے سے عوام کا جینا محال ہوگیاتھا لیکن تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش پڑنے سے موسم خوشگوار ہوگیا اور عوام نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

متعلقہ عنوان :