صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں‘ بجٹ میں تھر کے لئے بھی فنڈز مختص کئے جانے چاہئیں

پیپلز پارٹی کے سینیٹر گیان چند کا سینیٹ میں اظہارخیال

جمعہ 10 جون 2016 16:58

اسلام آباد ۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر گیان چند نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلا کر صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں‘ بجٹ میں تھر کے لئے بھی فنڈز مختص کئے جانے چاہئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے گیان چند رام نے کہا کہ ایوان بالا کی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی حالانکہ یہ چاروں وفاقی اکائیوں کی نمائندگی کرتا ہے اس ایوان کو اختیارات دینا پڑیں گے تاکہ وسائل کی تعمیر میں یہ بھی کردار ادا کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات میں کمی اور مہنگائی میں اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے لوگ مختلف مسائل کا شکار ہیں۔ بجٹ میں تھر کے لئے بھی فنڈز مختص کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ صنتی شعبے کو جس شرح سے قرضے مل رہے ہیں زرعی شعبے کو اس شرح سے قرضے کیوں نہیں دیئے جارہے۔ زرعی شعبے کو صنعتوں کی شرح کے مطابق قرضہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلا کر صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :