قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا سینئر صحافی خالد محمود کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

جمعہ 10 جون 2016 16:58

اسلام آباد ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سینئر صحافی خالد محمود کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔