جسمانی فٹنس کے بارے میں پچپن سے محتاط ہوں،جیکولین فرنینڈس

جمعہ 10 جون 2016 16:54

جسمانی فٹنس کے بارے میں پچپن سے محتاط ہوں،جیکولین فرنینڈس

ممبئی ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) بالی وڈاداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا کہ وہ جسمانی فٹنس کے بارے میں پچپن سے محتاط ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا فٹنس سے متعلق کہنا ہے کہ فٹنس کے بارے میں وہ بچپن سے ہی محتاط رویے کی مالک ہیں،وہ ہمیشہ سکول میں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں،یہ ذہنی اور جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے،جسمانی طور پر جب انسان فٹ رہتا ہے تو نہ صرف اس کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا ہے بلکہ وہ خوش بھی رہتا ہے،اداکارہ کی نئی فلم ہاوس فل تھری کی سینما گھروں میں نمائش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :