کو آپریٹو بنک کاشتکاروں میں2500ملین روپے کے پیداواری قرضہ جات کا اجراء کر رہا ہے، ملک محمد اقبال

جمعہ 10 جون 2016 16:49

لاہور۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ صوبہ کا سب سے بڑا زرعی قرضہ جات فراہم کرنے والاکو آپریٹو بنک فصل خریف 2016ء کے لئے کاشتکاروں میں2500ملین روپے کے پیداواری قرضہ جات کا اجراء کر رہا ہے ۔جو کو آپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے30جون تک جاری کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ بنک سالانہ تقریبا11ارب روپے کے قرضہ جات جا ری کرتا ہے یہ قرضہ جات فصلات کے علاوہ درمیانی مدت کے قرضہ جات برائے خرید ٹریکٹر و دیگر زرعی آلات،لائیو سٹاک کے فروغ اور سونے کی کفالت پر زرعی ضروریات کے لئے گو لڈلوناور مختلف سکیموں کے لئے لون جاری کئے جا ری کئے ہیں۔

ملک اقبال چنڑ نے مزید بتایا کہ قرضہ جات کے اجراء کے ساتھ ساتھ بنک فصل ربیع 2015-16ء کی وصولی کے ساتھ غیر فعال قرضہ جات کی وصولی بھی کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بنک کی151برانچوں میںآ ن لائن بنکنگ شروع کر دی گئی ہے جبکہ ڈیٹاسنٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کے تکمیل کے بعد اسے ون لنک سسٹم سے منسلک کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :