بھارتی پنجاب میں موجود ایک ایسا ہینڈ پمپ جس کے پانی میں ہر بیماری کے لیے شفا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 جون 2016 16:41

بھارتی پنجاب میں موجود ایک ایسا ہینڈ پمپ جس کے پانی میں ہر بیماری کے ..

چندی گڑھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جون 2016ء) : بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ کے گاؤں میں ایک ایسا انوکھا ہینڈ پمپ موجود ہے جس کے پانی کو مقدس قرار دیا جاتا ہے۔ اس ہینڈ پمپ کو میجیکل یعنی طلسماتی ہینڈ پمپ بھی قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے پانی سے کسی بھی مرض سے شفا مل جاتی ہے خواہ وہ مرض کتنا ہی پرانا کیوں نہ ہو۔

(جاری ہے)

مذکورہ گاؤں اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے لوگ اس ہینڈ پمپ کے پانی کے لئے روزانہ کی بنیاد پر لمبی لمبی قطاروں میں لگے اپنی اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔

ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس مقدس پانی کو لینے کے لیے اپنی بوتلوں کو تھامے اپنی باری کے انتظار میں ہوتے ہیں۔ اس جادوئی ہینڈ پمپ کا پانی بوتلوں میں بھر کر دور دراز سے آئے افراد اپنے گھروں میں موجود بیمار افراد کے لیے لے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :