Live Updates

حکومت نے نامساعد حالات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا ‘ لیویز کو خیبر پختونوا پولیس کے برابر درجہ دیا جائے‘ پاکستان بیت المال کا بجٹ دو گنا کرنا احسن اقدام ہے

جے یو آئی (ف) کے رکن قومی اسمبلی محمد جمال الدین کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اظہارخیال

جمعہ 10 جون 2016 16:37

اسلام آباد ۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) جے یو آئی (ف) کے رکن قومی اسمبلی محمد جمال الدین نے کہا ہے کہ حکومت نے نامساعد حالات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا ہے‘ فاٹا کے لیویز کو خیبر پختونوا پولیس کے برابر درجہ دیا جائے‘ پاکستان بیت المال کا بجٹ دو گنا کرنا احسن اقدام ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے محمد جمال الدین نے کہا کہ بجٹ پر تنقید برائے اصلاح کو حکومت کی طرف سے سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ اچھے اقدامات کی تعریف کرنے میں بخل سے کام نہ لے۔

حکومت نے نامساعد حالات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ حکومت جانے کی باتیں کر رہے تھے وہ دیکھ لیں کہ حکومت اور اسمبلی قائم ہے اور حکومت کے پیش کردہ چوتھے بجٹ پر ارکان بحث کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کے لیویز کو نظر انداز نہ کیا جائے ان کو صوبہ خیبر پختونوا پولیس کے برابر درجہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال کا بجٹ دو گنا کرنا احسن اقدام ہے۔ ہم جب تک سود کی لعنت سے چھٹکارا اور اسلامی نظام معیشت کو اختیار نہیں کریں گے قرضوں سے چھٹکارا نہیں ملے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات