Live Updates

بالواسطہ ٹیکسوں پر انحصار بڑھ گیا ہے ، کاشتکاروں کو ان کی اجناس کی قیمتیں نہیں مل رہیں‘ ٹیکسوں کی بنیاد اور دائرہ کار کو وسعت دے کر صورتحال بہتر بنائی جاسکتی ہے

تحریک انصاف کے رکن امجد علی خان کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اظہارخیال

جمعہ 10 جون 2016 16:37

اسلام آباد ۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) تحریک انصاف کے رکن امجد علی خان نے کہا ہے کہ بالواسطہ ٹیکسوں پر انحصار بڑھ گیا ہے ، کاشتکاروں کو ان کی اجناس کی قیمتیں نہیں مل رہیں‘ ٹیکسوں کی بنیاد اور دائرہ کار کو وسعت دے کر صورتحال بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ 2016-17ء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے امجد علی خان نے بجٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بالواسطہ ٹیکسوں پر انحصار بڑھ گیا ہے۔

عوام پر نئے نئے ٹیکسوں کا بوجھ بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ موجودہ بجٹ سے کاشتکار کے مسائل حل ہونگے۔ کاشتکاروں کو ان کی اجناس کی قیمتیں نہیں مل رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ خسارہ قرضوں سے پورا کیا جاتا ہے حالانکہ ٹیکسوں کی بنیاد اور دائرہ کار کو وسعت دے کر صورتحال بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات