آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئے انجنوں کی خریداری اور تیاری کیلئے 14 ارب روپے مختص

جمعہ 10 جون 2016 16:29

اسلام آباد ۔ 10جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئے انجنوں کی خریداری اور تیاری کیلئے 14ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے ریلوے کی سروسز بہتر ہونگی اور زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جا سکے گا۔ ریلوے حکام کے مطابق پرانے انجنوں کی بحالی اور مرمت کا کام بھی جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے کو انجنوں کی کمی کا سامنا ہے جس کیلئے نہ صرف نئے انجن خریدے جائیں گے بلکہ پرانے انجنوں کی مرمت و بحالی کا کام بھی کیا جائیگا۔

موجودہ حکومت نے ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنا نے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ریلوے انفراسٹکچر کی اپ گریڈیشن کا کام بھی کیا جا رہا ہے جبکہ ریلوے سٹیشنوں کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے ۔ نئے انجنوں کی خریداری اور پرانے انجنوں کی بحالی سے نہ صرف مسافر ٹرینوں بلکہ فریٹ ٹرینوں کو بھی فعال بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :