دبئی: روزہ کی حالت میں قہہ آجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟

جمعہ 10 جون 2016 16:28

دبئی: روزہ کی حالت میں قہہ آجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جون 2016ء): دبئی اسلامک افئیرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹیز ڈپارٹمنٹ کے گرینڈ مفتی ڈاکٹر علی احمد مشائل کے مطابق اگر معدے سے کھانے کے بعد ابکائی آجائے تو اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں ہو تا لیکن اگر اس کھانے کا کچھ حصہ حلق میں سے ہی دوبارہ پیٹ میں چلا جائے تو روزہ دوبارہ رکھنا ضروری ہو جائے گا۔ یعنی قہہ کی صورت میں کھائی ہوئی اشیا ء نکل جائیں تو روزہ نہیں ٹوٹے گا ۔

(جاری ہے)

مگر خیا ل رہے کہ کھانے کے ذرات دوبارہ حلق سے نیچے نہ اتریں ورنہ روزہ دوبارہ ہی رکھنا پڑے گا۔ ایسی حالت میں کچھ مرد و خواتین اپنے اوپر کنٹرول کرتے ہوئے اسے رکنے کی کوشش کرتے ہیں ۔حالنکہ وہ کھانہ گلےسے اوپر آگیا ہوتا ہے ۔لیکن وہ زبردستی اس کھانے کو معدے میں دوبارہ بھیجنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ صحیح بات نہیں ۔اس سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ پچھلے دنوں گرینڈ مفتی ڈاکٹر علی احمد مشائل میک اَپ کے استعمال کو روزے کی حالت میں جائز قرار دیا تھا۔ لیکن آئی لائینر کا استعمال کرنے سے منع کیا تھا ۔کیونکہ کچھ آئی لائینر کی وجہ سے حلق تک ذایقہ پہنچنے کا اہتمال ہو تا ہے۔