افغان صوبے ننگر ہار میں مسجد میں دھماکہ ، امام مسجد سمیت 3 افراد شہید۔ افغان میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 جون 2016 16:25

افغان صوبے ننگر ہار میں مسجد میں دھماکہ ، امام  مسجد سمیت 3 افراد شہید۔ ..

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جون 2016ء) : افغان صوبے ننگر ہار میں مسجد میں دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق افغان میڈیاسے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں ایک مسجد میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 3 افراد شہید ہوئے جبکہ مسجد میں موجود دیگر 40 افراد زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر طلب کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :