بلوچستان،بارکھان میں ڈرون حملوں کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلی

جمعہ 10 جون 2016 16:23

بارکھان۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) بارکھان کے ٹاؤن کمیٹی کے وائس چیئرمین خان کوڑہ خان کی جانب سے بلوچستان میں ڈرون حملوں کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں بارکھان میں ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ،ریلی کے شرکاء نے ڈرون حملوں کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کوبارکھان میں ٹاؤن کمیٹی کے وائس چیئرمین خان کوڑہ خان کی سربراہی میں بلوچستان میں ڈرون حملوں کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں بارکھان میں ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ۔شہریوی نے کہاکہ بلوچستان میں ڈرون حملہ کرناملکی سالمیت کے خلاف ہے کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :