ژوب میں شہریوں کی پاک فوج کی حمایت اور امریکی ڈرون حملوں کے خلاف ریلی

جمعہ 10 جون 2016 16:23

ژوب۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) ژوب میں شہریوں نے پاک فوج کی حمایت اور بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں سول سوسائٹی کی جانب سے مرکزی جامع مسجد سے قبائلی رہنما عبدالستار خان کاکڑ کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا ء نے مختلف شاہراہوں پر مارچ کرتے ہوئے پاک فوج کی حمایت اور امریکہ و انڈیا کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مختلف شاہراہوں پر مارچ کر کے مظاہرہ کیا ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنما عبدالستار خان کاکڑ انجمن تاجران کے صدر گل زمان، ناصر مولاداد قریشی ،نادر بلوچ، دولت خان، رزاق شیرانی ، دیگرنے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں انڈیا کی مداخلت کے بعد امریکی مداخلت بھی شروع ہو گئی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے پاک فوج نے ملک کی بقا و سلامتی کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریگی جس پر قوم کو پاک فوج پر فخر ہے قوم کو پاک فوج سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :