بحریہ ٹاﺅن نے کراچی کی مسجد کا منہدم حصہ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 جون 2016 16:09

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جون 2016ء) :بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے کراچی کی جامع مسجد عثمان غنی کا منہدم حصہ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاﺅن نے منہدم حصہ تعمیر کرنے کے اعلان کے ساتھ حادثے کے زخمیوں کے علاج اور شہدا کے ورثا کی امداد کا بھی اعلان کیا ہے ۔ یاد رہے کہ نارتھ کراچی کے علاقہ لنڈی کوتل میں جامع مسجد عثمان غنی کا زیر تعمیر ایک حصہ منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں 5نمازی شہید جب کہ15کے قریب نمازی زخمی ہو گئے۔ زخمی نمازیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیاہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :