امریکی حکام نے صدر اوباما کی جانب سے وزیر اعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی کے حوالے سے پیغام پہنچایا

جمعہ 10 جون 2016 16:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی حکام نے صدر اوباما کی جانب سے وزیر اعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی کے حوالے سے پیغام پہنچایا ۔

(جاری ہے)

امریکا کا اعلیٰ سطح کا وفد جمعہ کو اسلام آباد پہنچاجس میں پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر پیٹر لیوئے،امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور نیشنل سیکیورٹی کونسل میں جنوبی ایشیا کے معاملات کے ڈائریکٹر اور سینئر ایڈوائزر بھی شامل تھے وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے دور ان ڈاکٹر پیٹر لیوئے نے امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے حوالے سے پیغام پہنچایا اور کہا کہ صدر اوباما پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے پر عزم ہیں۔