ایف آئی اے کے راولپنڈی میں چھاپے، 3انسانی سمگلرز گرفتار، 64 پاسپورٹس،جعلی دستاویزات اور مہریں برآمد

جمعہ 10 جون 2016 15:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 3انسانی سمگلرز کو گرفتارکرکے 64 پاسپورٹس،جعلی دستاویزات اور مہریں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایف آئی اے ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقوں چاندنی چوک،عمر فاروق پلازہ سے اظہار حسین اور خالق خان نامی انسانی سمگلرز گرفتارکرلئے گئے ہیں ،ملزمان کے قبضے سے دس پاسپورٹس اور دیگر جعلی دستاویزات برآمد کی گئی ہیں،ملزمان سادہ لوح لوگوں کو دوبئی اور سعودیہ بھجوانے کا جانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق سیٹلائیٹ پلازہ میں کارروائی کے دوران ساجد اکبر نامی انسانی سمگلر کوگرفتارکیا گیا ،ملزم کے قبضے سے 54 پاسپورٹس،جعلی دستاویزات اور دیگر اشیاء برآمدکرلی گئی ہیں،ملزم غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو سعودیہ اور دوبئی بھجوانے کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ایف آئی اے نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا۔