سندھ کے مالی سال2016-17کاسالانہ بجٹ کل سندھ اسمبلی میں سینئروزیربرائے خزانہ سید مرادعلی شاہ پیش کریں گے

جمعہ 10 جون 2016 14:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) سندھ کے مالی سال2016-17کاسالانہ بجٹ کل ہفتہ کوسندھ اسمبلی میں سندھ کے سینئروزیربرائے خزانہ سید مرادعلی شاہ پیش کریں گے۔ 850 ارب روپے کے بجٹ میں کراچی کے لئے 10 ارب روپے کا خصوصی پیکج اور تعلیم کے لئے 150 ارب روپے مختص کیئے جائیں گے۔صوبے کے میزانیہ کا مجموعی حجم 850 ارب روپے ہو گا۔ بجٹ تجاویز کے مطابق تعلیم کے لئے سب سے زیادہ 150 ارب روپے مختص کئے جائیں گے، امن و امن کے لئے 70ارب روپیاور صحت کے شعبے کے لئے 55 ارب روپیرکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آنے والے بجٹ میں کراچی کے لئے 10 ارب روپیکا خصوصی پیکج رکھنے کی تجویز بھی ہے۔ کراچی شہر میں پانی کی فراہمی کے منصوبے 4 Kکے لئے 6 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نکاسی آب کے منصوبے S-3 کے لئے ایک ارب روپیاور کراچی اورینج لائن بس منصوبے کے لئے 6 ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ بجٹ میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ سندھ پولیس میں 30 ہزار اسامیاں پیدا کی جائیں۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 224 ارب روپیمختص کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی مد میں 162 ارب میں سے صرف 86 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :